اسلام آباد: ناظرین کی انٹرٹینمنٹ میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کے پیش نظر میڈیا اینڈ انٹر ٹینمٹ پاور ہاوئس زی انٹرٹینمنٹ انٹرپرائزز لمیٹڈ (زی) نے سب سے زیادہ پسند کئے جانے والے دلچسپیوں سے بھرپور پروگرام زندگی کو اپنے ڈیجیٹل انٹرٹینمنٹ پلیٹ فارم زی فائیو پر شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
زندگی کے شوز حقیقت سے قریب، لاجواب کردار سازی، بے مثال پرفارمنس اور ناظرین کی بھرپور تسکین کے باعث مقبولیت میں سب سے آگے ہیں۔دنیا بھر سے ناظرین کے بھرپور اصرار پر زندگی کا دوبارہ آغاز نہ صرف اپنے مقبول ترین انداز کے ساتھ ہوگا بلکہ اس میں مزید نئے خیال افروز اور مختلف کلچر ز کے رنگ بھی شامل کئے جارہے ہیں۔
عالمی سطح کے اولین کونٹنٹ برانڈ ہونے کی بناء پر زندگی نے ہمیشہ حقیقی کہانیاں پیش کی ہیں جو منفرد ہوتے ہوئے بھی انداز بیان اور اپیل کے لحاظ سے عالمی حیثیت کی حامل ہیں اور دنیا بھر کے ناظرین کواپنے دل کی آواز معلوم ہوتی ہیں۔
زی فائیو گلوبل اور انٹرنیشنل براڈکاسٹ بزنس کے سی ای او جناب امیت گوئنکانے کہا کہ زی کی مقبولیت اس کے منفرد انداز کی کہانیاں ہیں جو دنیا بھر میں اس کے کروڑوں ناظرین کی پسند ہیں اور جو مختلف نوعیت کے مواد پر مبنی ہوتی ہیں۔ زندگی کوہمیشہ سے اپنے بہترین مواد اور دنیا بھر کی ثقافت سے منتخب کی جانے والی کہانیوں کی بناء پر ڈیجیٹل ناظرین میں منفرد مانا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ زندگی کے عالمی سطح کے مواد میں ایک زبردست اپیل ہوتی ہے اور ہم اس بھرپور اپیل اور پرکشش مواد کو انڈیا اور دنیا بھر میں زی فائیو کے ذریعہ پیش کرنے جارہے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارے ناظرین کی ضروریات مختلف نوعیت کی ہیں اور ہم اسی لئے ہی زندگی میں مختلف نوعیت کا مواد پیش کرتے ہیں جس میں عالمی سطح کے جذبات کی عکاسی ہوتی ہے۔
ہم اپنے ناظرین کو ہر قسم کے احساسات اجاگر کرنے کیلئے غیرمعمولی انٹرٹینمنٹ کا اہتمام کرتے ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ ہمارے ناظرین ایک بار پھر ہمارے پلیٹ فارم سے پیش کئے جانے والے شوز کی بھرپور پذیرائی کریں گے۔ ’زندگی مل کے جئیں گے‘ کے وعدے کے ساتھ برانڈ اپنی روایت قائم رکھتے ہوئے زندگی میں مختلف ثقافتوں کے رنگ شامل کرتا رہے گا جو ناظرین کے دلوں کی آواز ہیں۔ برانڈ کی فلاسفی اس یقین کا عکس ہے کہ فن کسی قوم کی میراث نہیں ہے اور نہ ہی مذہبی یاکسی حدود کا پابند ہے۔
زندگی ہزارہا رنگوں کا مجموعہ ہے جوکہ ہر نوعیت کے شوز فیملی ڈرامہ سے لے کر رومانس تک بشمول شہر ذات، عون زارا، بڑی آپا، مستانہ ماہی، میں عبدالقادر ہوں، نورپور کی رانی اور کئی اور ایسی حقیقی کہانیوں پر مبنی ہے جو خاص طور پر دنیا بھر کے لوگوں کے ذوق اور ان کی ترجیحات کے مطابق پیش کی جاتی ہیں۔ ان رنگا رنگ شوز سے ہمارے دنیا بھر کے ناظرین حقیقی مواد سے لطف اندوز ہوں گے۔
Comments are closed.