اسلام آباد: ایوان صدر دیکھنے کا موقع ملے تو بھلا کون پیچھے رہے، تاریخ میں پہلی بار ایوان صدر کے دروازے بھی عوام کے لئے کھولے گئے، ایوان صدر سیرکے لیے آئے شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔
صبح 9 بجتے ہی بچوں اور خواتین سمیت شہری ایوان صدر کے سامنے پہنچے۔سکیورٹی کلئیرنس اور شناختی کارڈ نمبر کے اندراج کے بعد شہریوں کو ایوان صدر داخلے کی اجازت دی گئی۔ صرف مخصوص حصوں تک رسائی کے باجود شہریوں خوب لطف اندوز ہوئے مگر موبائل فون اندر لے جانے کی اجازت نہ ملنے پر تصویروں اور سیلفیوں کی خواہش دل میں ہی رہ گئی ۔
صدر مملکت عارف علوی اور خاتون اول نے بھی شہریوں کے ساتھ ملاقات کی اور ان میں گھل مل گئے۔ صدر نے اسکول کے بچوں کو بھی ایوان صدر دورے کی دعوت دی۔
شہریوں کے دورے کے موقع پر ایوان صدر کےباہر بھی سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔
Comments are closed.