بلدیہ عظمیِ کراچی سے ڈپٹی مئیر ڈاکٹر ارشد وہرہ کی چھٹی

اسلام آباد / کراچی: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ایم کیو ایم پاکستان کی درخواست پر ارشد وہرہ کو ڈپٹی مئیر کے عہدے کیلئے نااہل قرار دے دیا۔

پاک سر زمین پارٹی کو عام انتخابات میں بدترین شکست کے بعد ایک اور جھٹکا لگا ہے، پی ایس پی کے ہاتھ سے ڈپٹی مئیر کراچی کا عہدہ بھی چھن گیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ایم کیو ایم پاکستان کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے ڈاکٹرارشد وہرہ کو ایم کیو ایم چھوڑ کر پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت پر نا اہل قرار دے دیا۔

ادھر ارشد وہرہ نے  الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ وکلا سے مشعاورت کے بعد الیکشن کمیشن سمیت اعلیِ عدلیہ سے معاملے پر رجوع کرینگے

Comments are closed.