اسلام آباد، کراچی: قومی احتساب بیورو نے مالی خورد برد کے الزام میں سندھ کے سابق وزیر بلدیات جام خان شورو کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے، سابق صوبائی وزیر کی گرفتاری کے لئے نیب کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں تاہم جام خان شورو نے سندھ ہائیکورٹ سے قبل از گرفتاری ضمانت حاصل کر لی ہے
سندھ کے لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں کرپشن کے معاملے پر نیب کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہیں جن کی روشنی میں سابق صوبائی وزیر جام خان شورو کی گرفتاری کے وارنٹ کیے گءے۔
نیب اعلامیہ کے مطابق سابق وزیربلدیات جام خان شورو کے خلاف فنڈز میں خوردبرد ، غیرقانونی الاٹمنٹس اور اختیارات کےناجائز استعمال کی تحقیقات جاری ہے، ان کےوارنٹ گرفتاری چیئرمین نیب کی منظوری سے جاری کئے گئے۔ نیب نے جام خان شورو کی گرفتاری کےلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں۔
تاہم اس دوران سابق صوبائی وزیر نے سندھ ہائیکورٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی اور عدالت کو یقین دلایا کہ وہ تحقیقات میں مکمل تعاون کریں گے۔ نیب کو گرفتاری سے روکا جائے۔ عدالت عالیہ نے دس لاکھ روپے مالیت کے ضمانتی مچلکوں کے عوض جام خان شورو کی ضمانت منظور کرلی ہے۔
Comments are closed.