اسلام آباد: سوئٹزرلینڈ نے پاکستان کو سوئس بینک اکاؤنٹس تک رسائی اور کرپشن کے خاتمے کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ پاکستان میں سوئٹزرلینڈ کے سفیر تھامس کولی کہتے ہیں سوئس حکومت کرپشن اور ٹیکس چوری کاپیسہ اپنے ملک میں نہیں آنے دیگی۔
وفاقی وزیر قانون بیرسٹرفروغ نسیم سے پاکستان میں متعین سوئٹزرلینڈ کے سفیر تھامس کولی نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔وفاقی وزیرقانون نےکرپشن خاتمے کیلئےسوئس حکومت سے تعاون کی درخواست کی۔
تھامس کولی نے کہا کہ سوئس حکومت کرپشن اورٹیکس چوری کاپیسہ اپنے ملک میں نہیں آنےدےگی،بدعنوانی روکنے کیلئے سوئس حکومت پاکستان سے تعاون کیلئے تیار ہے،ان کا کہنا تھا کہ وائٹ منی اسٹریٹجی کےتحت سوئس حکومت بلیک منی کواپنےفنانشل سیکٹرکےقریب نہیں آنےدیگی۔
وزیرقانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ کرپشن کا خاتمہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، کرپشن کے خاتمے کیلئے سوئس حکومت سے تعاون درکار ہے،سوئس سفیر تھامس کولی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی فوج کے کردار کو سراہا
Comments are closed.