ہنگو: لوئر اورکزئی کے علاقے کلایا بازار میں بم دھماکہ سے 33 افراد جاں بحق جب کہ 56 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں
سیکورٹی حکام کے مطابق دھماکہ کلایا بازار میں لگنے والے میلے میں کیا گیا۔ جمعہ کو کلایا بازار میں ہفتہ وار میلا لگایا جاتا ہے۔ دھماکہ میں جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو محاصرے میں لے کر سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا ہے۔ دوسری جانب ابھی تک کسی بھی دہشت گرد گروہ یا تنظیم نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
Comments are closed.