موجودہ دور حکومت میں کرپشن کی گنجائش نہیں، بولتے کم اورکام زیادہ کرتے ہیں، وزیراعلیٰ

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہناہےکہ  وہ بولتےکم اور کام زیادہ کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان قوم سے کیے وعدے پورے کریں گے، موجودہ مشکل وقت عارضی ہے، قوم کی حمایت سے چیلنجز پر قابو پائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سابق ادوار میں غلط پالیسیاں بناکر معیشت کا بیڑا غرق کیا گیا، ملک و قوم کے ساتھ گھناؤنا کھیل کھیلا گیا، مصنوعی اعدادو شمار کے ذریعے عوام سے حقائق چھپائے گئے، آج خراب صورتحال کی ذمہ دار سابق حکومت ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھاکہ حکومت معیشت کو درست سمت پر لانے کے لیے ہرفیصلہ ملکی مفاد میں کررہی ہے، تحریک انصاف کے دور میں کرپشن اور کرپٹ عناصر کی کوئی گنجائش نہیں، کرپشن نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کیا ہے، کرپٹ لوگوں سے کرپشن کا پیسہ واپس لیں گے۔

Comments are closed.