شہباز شریف کو پی اے سی کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا سنجیدگی سے سوچا ہی نہیں۔ نعیم الحق

اسلام آباد میں منسٹر انکلیو کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نعیم الحق کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی ضمانت پر رہائی کے عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں شہباز شریف بہتر انداز میں اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے۔

تحریک انصاف قومی اسمبلی کو نئے اور مثبت انداز میں چلانا چاہتی ہے۔ پیر کو قومی اسمبلی اجلاس سے قبل حکومت اور اپوزیشن کا اجلاس ہوگا۔ جس میں اپوزیشن سے قومی اسمبلی کا اجلاس مثبت انداز میں آگے بڑھنے پر اتفاق ہوگا۔ نعیم الحق نے کہا کہ اگر اپوزیشن نے مثبت رویہ اختیار کیا تو عمران خان اس روز ایوان سے خطاب بھی کریں گے۔ ایک سوال پر نعیم الحق کا کہنا تھا کہ حکومت میں کسی بھی سطح پر شہباز شریف کو پی اے سی کی چیئرمین شپ سے ہٹانے پر کبھی سنجیدگی سے غور ہی نہیں ہوا۔ میڈیا سیاسی قائدین کے گرما گرم بیانات کو زیادہ اہمیت نہ دے۔

Comments are closed.