وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، ملکی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں ملک کی سیکیورٹی صورتحال اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے توہین رسالت کیس میں سزائے موت پانے والی آسیہ بی بی کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے جس کے بعد سے ملک کے مختلف شہروں میں دھرنے دیے جارہے ہیں۔

Comments are closed.