پانی کی قلت کے خاتمے کیلئےسپریم کورٹ میں دو روزہ ‘واٹر کانفرنس’ کا انعقاد

اسلام آباد: ملک میں پانی کی شدید قلت کو دور کرنے پر سپریم کورٹ کا ایک اور اہم قدم۔۔۔۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 19 اور 20 اکتوبر کو دو روزہ کانفرس منعقد ہو رہی ہے۔ جس میں بین الاقوامی ماہرین پانی کی قلت کو دور کرنے اور ڈیمز کی کم خرچے میں جلد تعمیر پر اپنی قیمتی آرا دیں گے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی آج کانفرنس کا باقاعدہ آغاز کریں گے۔

آج سے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ میں دو روزہ کانفرنس کا آغاز ہو رہا ہے جس میں پانی کی قلت کو دور کرنے اور زیادہ سے زیادہ وسائل پیدا کرنے پر غور ہوگا۔ کانفرنس کا افتتاحی سیشن دو بجے ہوگا جس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی خصوصی طور پر شرکت کرکے کانفرنس کا باقاعدہ آغاز کریں گے صدر مملکت سے پہلے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سیشن سے ویلکم خطاب کریں گے اور چیئرمین واپڈا ملک میں پانی کی موجودہ صورت حال پر سیشن کو بریفنگ دیں گے۔

کانفرنس کے پانچ سیشنز ہونگے پہلے سیشن میں سندھ طاس معاہدے کے قانونی پہلووں کا جائزہ لیا جائے گا، دوسرے اور تیسرے سیشن میں کم مدت اور کم خرچے میں ڈیمز کی تعمیر، چوتھے سیشن میں گراونڈ واٹر کے تحفظ اور پانچویں سیشن میں واٹر رسورسز کی گورننس اور مینجمنٹ پر بات کی جائے گی سپریم کورٹ نے کانفرنس میں بین الاقوامی ماہرین پانی کے وسائل میں اضافے سے متعلق اپنی تحقیقی خدمات بیان کرینگے۔

Comments are closed.