اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ کرتارپور راہداری کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب یقینی طور پر ایک یادگار موقع ہے۔ اس واقعے پر بین الاقوامی میڈیا میں بھی دلچسپی پائی جاتی ہے، ان شاء اللہ یہ ایک فائدہ مند ایونٹ ہوگا، وزیر اعظم پاکستان عمران خان نےکرتارپور بارڈر کھولنے کی جانب قدم بڑھایا۔
ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ بابا گرو نانک کی پانچ سو پچاس ویں برسی سے پہلے بارڈر کھول دیا جائے گا، اگلے سال سب صحافیوں کو لے کر جائیں گے اور دکھائیں گے کہ کتنی کامیابی ملی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کی ہدایت کے مطابق کرتارپور بارڈ ر پر ویزا فری انٹری ہوگی،پاکستان اقلیتوں کو بہت اہمیت دیتا ہے، ہم امید کرتے ہیں آنے والے دنوں میں اس سے بہت سے مواقع ملیں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کے 2 وزراء اس تقریب میں شرکت کے لئے آرہے ہیں، بھارت کے ایک رکن پارلیمنٹ اور نوجوت سنگھ سدھو بھی اس تقریب میں موجود ہوں گے۔
Comments are closed.