گلگت بلتستان کو صوبے کا درجہ دینے کا فیصلہ موخر

اسلام آباد: وفاقی کابینہ اجلاس میں گلگت بلتستان کو صوبے کا درجہ دینے کا فیصلہ موخر کردیا گیا ہے۔

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم آفس اسلام آباد میں ہوا۔  جس میں پاک افغان سرحد پر باڑلگانے کے لئے 20 ارب روپے مختص کرنے، پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین  کی تنخواہیں اور واجبات ادا کرنے کی منظوری دی گئی۔ سرکاری اداروں سے ملازمین فارغ نہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

کابینہ نے ریڈیو پاکستان کے مالی استحکام کے لئے پلان تیار کرنے کی منظوری دیتے ہوئے ملازمین کی   تنخواہوں اور  پنشن  کی ادائیگی کے لئے 40 کروڑ روپے اضافی گرانٹ جاری کرنے کی اجازت دے دی۔

وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ سرکاری اداروں سے کسی بھی ملازم کو نہ نکالا جائے۔ کابینہ نے ٹیکس پالیسی کو محصولات کے شعبے سے علیحدہ کرنے اورگیس لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کےحوالے سےای سی سی کےفیصلے اورسینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی کے لئے ڈائریکٹرز کےناموں کی منظوری دے دی۔کابینہ نےاضافی گندم پولٹری ایسوسی ایشن آف پاکستان کو دینے کی بھی منظوری دی جبکہ  شوگر ملز کی ادائیگیوں کا معاملہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بجھوا دیا۔

Comments are closed.