بجلی تقسیم کار کمپنیاں / کے الیکٹرک صارفین کواضافی بل بھیجنے میں ملوث قرار

اسلام آباد: بجلی تقسیم کار کمپنیاں اور کراچی الیکٹرک بجلی صارفین کو اضافی بل بھیجنے میں ملوث نکلی ۔ نیپرا نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیاہے کہ صارفین کو رواں سال جولائی ،اگست میں تیس دن کے بجائے چالیس دن کے بل بھیجے گئے ۔

بجلی تقسیم کار کمپنیوں اور کراچی الیکٹرک کا بجلی صار فین کو اربوں روپے کا ٹیکہ ،نیپرا کی تحقیقاتی رپورٹ میں صارفین کوجان بوجھ کر زائد بل بھیجنے کی تصدیق ہوگئی ۔ نیپرا نے ڈسکوز کوبدیانتی کامرتکب قرار دے دیا۔

نییرا کی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈسکوز اور کے الیکٹرک نے رواں سال جولائی ،اگست میں صارفین کو تیس دن کے بجائے چالیس دن کے بل بھیجے ،بلوں پر میٹر ریڈنگ کی تصویر لگائی گئی نہ ہی خراب میٹرز بروقت تبدیل کیے گئے ،ڈسکوز نے اپنی نااہلی چھپانے کے لیے صارفین کو اوسط بل بھیجے ۔نیپرا رپورٹ کے مطابق ڈسکوز نے کنزیومر سروس مینول کی بھی خلاف ورزی کی۔ نیپرا رپورٹ میں ڈسکوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایک ماہ میں بلوں کی درستگی کیساتھ خراب میٹرز تبدیل کیے جا ئیں،مقررہ مدت میں تصحیح نہ ہونے پر سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔

Comments are closed.