وزیراعظم کا آرمی چیف کو ٹیلیفون، عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
بہادر پاکستان آرمی کے سپہ سالار کا منصب سنبھالنا بڑا اعزاز ہے۔ پاک آرمی کو آپ جیسا پیشہ وارانہ قابلیت کا حامل سربراہ ملنا اللہ تعالی کا خاص فضل ہے۔ پورا یقین ہے کہ آپ کی قیادت میں آرمی کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور دفاع وطن کی قوت میں مزید اضافہ ہوگا،وزیراعظم کی آرمی چیف سے گفتگو
اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ وزیراعظم کی عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاک آرمی کو آپ جیسا پیشہ وارانہ قابلیت کا حامل سربراہ ملنا اللہ تعالی کا خاص فضل ہے۔ پورا یقین ہے کہ آپ کی قیادت میں آرمی کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور دفاع وطن کی قوت میں مزید اضافہ ہوگا۔
وزیراعظم شہبازشریف کا آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ وزیراعظم نے جنرل سید عاصم منیر کو آرمی چیف کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک دی۔وزیراعظم نے آرمی چیف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہادر پاکستان آرمی کے سپہ سالار کا منصب سنبھالنا بڑا اعزاز ہے۔ پاک آرمی کو آپ جیسا پیشہ وارانہ قابلیت کا حامل سربراہ ملنا اللہ تعالی کا خاص فضل ہے۔ پورا یقین ہے کہ آپ کی قیادت میں آرمی کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور دفاع وطن کی قوت میں مزید اضافہ ہوگا، وزیراعظم نے کہا کہ مادر وطن کے تحفظ وسلامتی، دہشت گردی کے خاتمے سمیت سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے میں اللہ تعالی آپ کی مدد وراہنمائی فراہم فرمائے۔ وطن عزیز کے دفاع، سلامتی اور تحفظ کے لئے ہمارا بھرپور تعاون آپ کومیسر رہے گا۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے نیک تمناﺅں کے اظہار اور مبارک پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔
Comments are closed.