ہسپانوی سیاح جوزف بلانچ نے کراچی سے کیلاش تک سفر کی تصاویر نمائش کے لئے پیش کردیں

پاکستان کے قدرتی اور ثقافتی مناظر کی خصوصی تصویری نمائش کا اہتمام بارسلونا سنٹر کے علاقے میں کیاگیا۔ پاکستان کی سیر کرنے والے ہسپانوی سیاح جوزف بلانچ کی جانب سے تصاویرنمائش کے لئے پیش کی گئیں۔ ہسپانوی سیاح نے کراچی سے کیلاش تک پاکستان کے شہروں کا سفر کیا

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے وہاں کے لوگ بہت مہمان نواز ہیں۔ پاکستان ایک پرامن ملک ہے وہاں سیروسیاحت کے دوران انھیں کسی بھی قسم کا ڈر محصوص نہیں ہوا

نمائش میں شریک پاکستانیوں کی جانب سے پاکستان کا مثبت چہرہ دکھانے پر سیاح جوزف بلانچ کا شکریہ ادا کیا۔ پاکستانی شرکاء کا کہنا تھا کہ ہسپانوی سیاح نے تصاویر کے ذریعے پاکستان کی بہترین عکاسی کی ہے۔

بارسلونا میں پاکستان کے مختلف علاقوں کی تصویری نمائش 30 جولائی تک جاری رہے گی۔ نمائش دیکھنے کے لئے آنے والے ہسپانوی شہریوں نے جوزف بلانش کی تصاویر کی تعریف کی۔ جوزف بلانچ نے کہاکہ پاکستان ایسا ملک ہیں جس میں خوبصورت پہاڑ اور پرکشش مقامات کے ساتھ تاریخی مقامات سے مالامال ہے۔ لوگوں کو پاکستان کی سیر ضرور کرنی چاہیے۔

Comments are closed.