ملک بھر میں پاسپورٹس کا بیک لاگ ختم

ملک بھر میں پاسپورٹس کا بیک لاگ ختم، ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی کا پروڈکشن یونٹ کا اچانک دورہ,ڈائریکٹر جنرل نے پاسپورٹس کی پرنٹنگ اور اجراء کے عمل کا جائزہ لیا۔

تفصیلات کےمطابق ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی کا کہنا تھا کہ یکم جولائی سے اب تک ریکارڈ 33 لاکھ 76 ہزار 510 پاسپورٹس کی پرنٹنگ کی گئی، نارمل کیٹگری کے 7 لاکھ 76 ہزار 451 پاسپورٹس کا اجراء کیا گیا۔

ارجنٹ کیٹگری کے 18 لاکھ 96 ہزار 403 پاسپورٹس کی پرنٹنگ مکمل ہوئی، فاسٹ ٹریک کیٹگری کے تحت اپلائی کیے گئے 7 لاکھ 3 ہزار 656 درخواستوں کو نمٹایا گیا۔

ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے مطابق پروڈکشن ٹیم کی بغیر چھٹی کے دن رات کی گئی محنت کا ثمر مل گیا، شہری میسج یا ای امیل کا انتظار کیے بغیر اپنے پاسپورٹس وصول کر سکتے ہیں۔

تمام تر ریجنل پاسپورٹ دفاتر میں شہریوں کے پاسپورٹس کی ترسیل مکمل ہو چکی ہے، شہریوں کو بروقت پاسپورٹس کے اجراء کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Comments are closed.