امریکہ درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دے گا، جو بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیراعظم شہبازشریف کو خط لکھ دیا، خط میں نومنتخب حکومت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیاہے کہ امریکہ درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دے گا۔پاکستان اور امریکی عوام کے درمیان استوار قریبی رشتے مزید مضبوط بنائیں گے۔

امریکی صدر نے خط میں لکھا کہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان شراکت داری عالمی دنیا اور ہمارے عوام کی سلامتی کے لیے انتہائی اہم ہے ، صحت عامہ کا تحفظ، معاشی ترقی اور تعلیم سب کے لیے مشترکہ وژن ہے ، اس کے فروغ کے لیے مل کر کام کریں گے ۔ امریکہ، پاکستان گرین الائنس فریم ورک کے ذریعے ماحولیاتی بہتری کے لیے اتحاد کو بھی مزید مضبوط کریں گے۔ زرعی ،آبی وسائل کی ترقی اور سیلاب کے تباہ کن اثرات سے بحالی میں پاکستان کی معاونت جاری رکھیں گے۔

 امریکی صدر جوبائیڈن نے وزیر اعظم شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور امریکی عوام کے درمیان استوار قریبی رشتے مزید مضبوط بنائیں گے اورپاکستان کے ساتھ مل کرانسانی حقوق کے تحفظ کے لیے بھی پُرعزم ہیں۔

Comments are closed.