راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ سینیٹر میرحاصل بزنجو کا بیان انتہائی افسوس ناک اور بے بنیاد ہے۔ سیاسی مفادات کے لیے جمہوریت کو بدنام کرناجمہوریت کی خدمت نہیں۔
چیئرمین سینیٹ کے لئے متحدہ اپوزیشن کے امیدوار میر حاصل بزنجو کی جانب سے متنازعہ بیان پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
Remarks by Senator Mir Hasil Bizenjo implicating head of national premier institution are unfounded. The tendency to bring entire democratic process into disrepute for petty political gains doesn’t serve democracy.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 1, 2019
میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ سینیٹر میر حاصل بزنجو کا بیان انتہائی افسوس ناک اور بے بنیاد ہے۔ یہ بیان ایک قومی ادارے کے سربراہ کو متنازعہ بنانے کے مترادف ہے۔
انھوں نے کہا سیاسی مفادات کے لیے جمہوریت کو بدنام کرناجمہوریت کی خدمت نہیں۔ ذاتی سیاسی مفادات کے لیے جمہوریت کو بے توقیر کرنا بھی افسوس ناک ہے۔
Comments are closed.