اسلام آباد: جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے خلاف صدارتی ریفرنس کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے، انہوں نے موقف اپنایا ہے کہ ریفرنس بدنیتی پر مبنی ہے،درخواست کا فیصلہ ہونے پر سپریم جوڈیشل کونسل کو کارروائی سے روکا جائے۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے صدارتی ریفرنس کے خلاف آئینی درخواست بذات خود رجسٹرار آفس میں جمع کرائی۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی درخواست 300 سے زائد صفحات پر مشتمل ہے۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ ان کے خلاف ریفرنس بدنیتی پر مبنی ہے، اس درخواست پر فیصلہ آنے تک سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی روکی جائے۔
قاضی فائز عیسیٰ نے استدعا کی ہے کہ درخواست کی سماعت اوپن کورٹ میں کی جائے، صدارتی ریفرنسز کو مسترد کیا جائے، اداروں کے درمیان پراکسی وارشروع کر دی گئی ہے جسے ختم کیا جائے ۔
سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو دوشو کاز نوٹس جاری کر رکھے ہیں،ایک شوکاز نوٹس بیرون ملک اپنے اہلخانہ کی جائیداد ظاہرنا کرنے سے متعلق صدارتی ریفرنس پر جاری کیا گیا جب کہ دوسرا شو کاز نوٹس صدرمملکت کو خط لکھنے پرجاری کیا گیا تھا۔
Comments are closed.