کشمیر کے معاملے پرحکومت اور اپوزیشن کو کوئی تقسیم نہیں کرسکتا، شہباز شریف

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدرشہباز شریف نے کہا ہے کہ کشمیر کے معاملے پر اپوزیشن اور حکومت ایک ہیں، مظلوم کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی مدد کے معاملے پرہمیں کوئی تقسیم نہیں کر سکتا۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ جب کشمیر کی بات ہو تو ہم سب ایک چٹان کی طرح مضبوط ہیں۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پاکستانیوں کی کشمیری بھائیوں کے ساتھ اتحاد کے بارے میں کسی غلط فہمی میں نہ رہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، پاک فوج نے اقوام متحدہ کے امن مشنز کیلئے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا۔

Comments are closed.