شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پرحملہ:ایف سی کا لانس نائیک شہید، 2دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں ایک اور بہادر بیٹا مادر وطن پر قربان ہو گیا، ایف سی کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے لانس نائیک محمد عمران شہید جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کی جانب سے ایف سی کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایف سی کے لانس نائیک محمد عمران شہید اور 2 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کےمطابق ایف سی اہلکاروں کی جانب سے جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 2 دہشت گرد مارے گئے، فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے لانس نائیک 31 سالہ محمد عمران کا تعلق جمرود سے تھا۔

Comments are closed.