بنگلہ دیش کرکٹ بوروڈ اپنی ضد پر قائم۔۔۔ پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار

ڈھاکا: بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے ایک بار پھر سیکورٹی صورتحال کو بہانہ بناتے ہوئے پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔ ‏

ڈھاکا میں بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کی میٹنگ کے بعد صدر نظم الحسن نے اس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ‏حکومتی ایڈوائس کے مطابق پاکستان میں صرف ٹی ٹونٹی کھیل سکتے ہیں جب کہ ٹیسٹ سیریز پاکستان میں کھیلنا ممکن نہیں

ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلہ دیش کے فیصلے پر موقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا کے ذریعے ٹیسٹ سیریز کے انکار کا پتا چلا۔ جب بنگلا دیشی بورڈ آفیشلز ہم سے رابطہ کریں گے اس کے  کے بعد باضابطہ موقف جاری کیا جائے گا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ کے حوالے سے محفوظ ملک ہے۔ سری لنکن ٹیم پاکستان کا دورہ کر چکی ہے۔ بین الاقوامی کرکٹ ٹیموں کے حوالے سے سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان سے ٹال مٹول کر رہی ہے۔ اس کے پیچھے کار فرما عوامل اور عناصر کا سب کو علم ہے، مجھ سے کیوں کہلوانا چاہتے ہیں، سب کو پتا ہے بنگلا دیش پر کس کا اثر ہو سکتا، تاہم پاکستان میں حالات پہلے سے بہت بہتر ہیں۔

Comments are closed.