پاکستان میں ایل پی جی کی قیمت میں 50 روپے فی کلو گرام تک اضافہ

اسلام آباد: ایران سے درآمد بند ہونے کے باعث پاکستان میں لیکوئڈ پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں 50 روپے فی کلو تک اضافہ ہو گیا ہے۔

کرونا وائرس کے باعث ایرانی سرحد بند ہونے سے پاکستان پر منفی اثرات مرتب ہونا شروع ہو گئے، درآمدی ایل این جی کی سپلائی بند ہونے سے قیمتیں 50 روپے فی کلو تک بڑھ گئیں،  جس کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 500، کمرشل سلنڈر 2 ہزار روپے تک مہنگا ہو گیا۔

کرونا وائرس پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر پاک ایران چوتھے روز بھی بند ہے، سرحد بند ہونے سے ملک بھر میں ایل پی جی 50 روپے مہنگی ہو گئی ہے، جس کے باعث ایل پی جی کی فی کلو گرام قیمت 200 روپے سے تجاوز کر گئی۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 500 جب کہ کمرشل سلنڈر 2 ہزار روپے تک مہنگا ہو گیا ہے۔

ایران سے پاکستان یومیہ 1 ہزار میٹرک ٹن ایل پی جی درآمد  کر رہا تھا تاہم پاک ایران سرحد کی بندش کے باعث ملک میں ایل پی جی کا بحران شدید ہونے کا خدشہ ہے، اس تمام تر صورتحال میں تشویشناک امر یہ ہے کہ پاکستان میں ایل پی جی کیلئے کوئی طویل المدتی پالیسی موجود نہیں ہے۔

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کا حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تا کہ ملک میں ایل پی جی کے بحران سے بچا جا سکے۔

Comments are closed.