اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان چمن۔ سپن بولدک سرحد فوری طور پر کھولنے کی ہدایت کر دی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس جیسی عالمی وبا پھوٹنے کے باوجود ہم اپنے افغان بھائیوں اور بہنوں کی مدد کیلئے پوری طرح یکسو اور پرعزم ہیں۔
Despite global pandemic of COVID 19, we remain committed to supporting our Afghan brothers & sisters. I have given instructions to open the Chaman-Spinboldak border & let trucks crossover into Afghanistan. In time of crisis, we remain steadfast with Afghanistan.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 20, 2020
افغان عوام کی مشکلات کا ادراک کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چمن۔ سپن بولدک سرحد کھولنے اور ٹرکوں کو افغانستان میں داخلے کی اجازت دینے کی ہدایات دی ہے، بحرانی کیفیت میں ہم پوری ثابت قدمی سے افغانستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان نے کورونا وائرس کی وباء پھوٹنے کے بعد ایران اور افغانستان کے ساتھ سرحدی کراسنگ پوائنٹس بند کر دیئے تھے۔
Comments are closed.