اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کوچلانے کےلیے 9 رکنی ایڈہاک کونسل قائم جسٹس ریٹائرڈ اعجاز افضل خان سربراہ ہوں گے۔
عدالت عظمیٰ کے جسٹس اعجازالاحسن نے پی ایم ڈی سی سے متعلق کیس کا مختصر فیصلہ پڑھ کرسنایا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پی ایم ڈی سی کو چلانے کے لئے ایڈہاک کونسل کی سربراہی جسٹس ریٹائرڈ اعجاز افضل خان کریں گے جب کہ اراکین میں اٹارنی جنرل فار پاکستان، سرجن جنرل آفس پاکستان، وائس چانسلر نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز شامل ہوں گے۔
دیگر اراکین میں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز،سندھ جناح میڈیکل یونیورسٹی، خیبرمیڈیکل یونیورسٹی، شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی، بولان میڈیکل یونیورسٹی کوئٹہ کے وائس چانسلرز اور پرنسپل مونٹ مورینسی کالج آف ڈینٹسٹری لاہورشامل ہیں۔
سپریم کورٹ نے پی ایم ڈی سی بحالی سے متعلق کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیرسماعت توہین عدالت کی درخواست بھی خارج کر دی، تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔
Comments are closed.