اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہےملک کے تعلیمی نظام میں طبقاتی تفریق کو ختم کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ یکساں نصاب تعلیم کو مرتب کرنے ، ملک بھر میں نفاذ کی کوششیں مزید تیز کی جائیں۔
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت تعلیم کے حوالے سے اہم اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں کورونا کی وجہ سے تدریسی اداروں کی بندش کے باوجود نظام تعلیم کو جاری رکھنے کے لئے مختلف اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ایک اندازے کے مطابق ستر سے اسی لاکھ طلبا ٹیلی اسکولنگ سے مستفید ہو رہے ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ تمام صوبائی وزرائے تعلیم کی مشاورت سے تعلیمی و تدریسی عمل کے حوالے سے مشترکہ حکمت عملی تشکیل دی جائے، تعلیمی اداروں کی مالی مشکلات اور والدین کے فیسوں کے حوالے سے تحفظات کو دور کرنے کے حوالے سے بھی حکمت عملی وضع کی جائے فاصلاتی تعلیم اور خصوصاً موجودہ حالات میں مختلف ذرائع سے تدریسی عمل تک آسان رسائی کو یقینی بنایا جائے۔
اس ضمن میں تمام موجود ذرائع و وسائل برؤے کار لائے جائیں۔بین الاقوامی اداروں کی معاونت سے ملک میں نظام تعلیم کی بہتری کے لئے مختلف اقدامات کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیر اعظم نے کہاکورونا کی صورتحال کی وجہ سے تعلیم کے شعبے کو غیر معمولی چیلنجز درپیش ہیں۔
اس کے باوجود ہر ممکنہ کوشش کی جائے کہ تدریسی عمل کسی صورت متاثر نہ ہو۔تعلیم کے شعبے میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے آؤٹ آف باکس سلوشن تجویز کیے جائیں،درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرتے ہوئے معیاری تعلیم کے فروغ اور آسان رسائی کے مشن کو آگے بڑھایا جاسکے
Comments are closed.