سری نگر: مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی بربریت جاری ہے، معصوم کشمیریوں کی نسل کشی میں مصروف غاصب بھارتی فوج نے مزید تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع پلوامہ میں مزید 3کشمیری نوجوان شہید کردیےجس کے بعد دو روز میں شہید کیے گئے نوجوانوں کی تعداد 5ہوگئی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوجیوں نے تین نوجوانوں کو ضلع پلوامہ کے علاقے ترال میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ قبل ازیں اسی علاقے میں گزشتہ رات ایک حملے میں بھارتی فوج کے 2 اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔
کے ایم ایس کے مطابق قابض فوجیوں نے ترال کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کر دیے ہیں جبکہ قابض انتظامیہ نے علاقے میں موبائل فون انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی ہے۔ بھارتی فوجیوں نے گزشتہ روز سوپور کے علاقے ہردشیوا میں ایک آپریشن کے دوران 2کشمیری نوجوان شہید کر دیے تھے۔
Comments are closed.