بارسلونا میں ماسک نہ پہننے والے درجنوں افراد کو جرمانے

بارسلونا۔ کوتونا وائرس متاثرین میں اضافے کے بعدحکومت کی جانب سے شہریوں کو ماسک پہننے کی ہدایات جاری کی گئی جس کی خلاف ورزی پر 100یورو تک جرمانہ کیاجارہاہے۔پولیس نے ابھی تک 1700لوگوں کو وارننگ جاری کی جبکہ 100 کے قریب لوگوں کو ماسک نہ پہننے پر جرمانے کا سامنا کرناپڑا۔

بارسلوناکی گلیوں میں ماسک کے بغیر لوگوں کی ایک بڑی تعداد دکھائی دیتی ہے۔ ان میں ایسے افراد بھی شامل ہیں جو ماسک چہرے کی بجائے کہنی پر چڑھالیتے ہیں۔ایسے افراد کو وارننگ جاری کی گئی ہے۔پولیس اس بات پر بھی متفق ہے کہ ماسک کے بغیر افراد اگر قریبی سپرمارکیٹ یا فارمیسی سے ماسک خرید کر پہن لیں تو بھی جرمانے سے بچ سکتے ہیں۔

کوروناوائرس کی حالیہ لہر کے بسعث اسپین کے متعدد علاقوں میں جزوی لاک ڈاون لگایاگیاہے جبکہ قوانین کو بھی سخت کردیاگیاہے

Comments are closed.