اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اسلام کو ٹِک ٹَاک سے خطرہ ہے نا ہی کتابوں سے ۔۔۔ بلکہ اسلام اور پاکستان کے لئے اصل خطرہ فرقہ واریت اور شدت پسندی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں وفاقی وزیر فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں اسلام کو نہ سے خطرہ ہے، نہ ہی کتابوں سے ہاں ہمیں فرقہ ورانہ بنیادوں پر تقسیم اور شدت پسندی سے خطرہ ہے۔ محلوں میں مقید حضرات احتیاط کریں ایسی آگ کو ہوا نہ دیں کہ خود جل جائیں۔
پنجاب اسمبلی سے تحفظ اسلام بل 2020متفقہ طور پر منظور کیے جانے سے متعلق ایک اخباری تراشے کو ٹویٹ کرتے ہوئے فواد چوہدری نے لکھا کہ یہ قانون نہیں پڑھا لیکن اس وقت پارلیمان خصوصاً پنجاب میں ایسا ماحول بنا دیا گیا ہے کہ ہر ایم پی اے روزانہ ایک نئی تحریک لے کر آتا ہے اور بتایا جاتا ہے اگر یہ نہ ہوا تو اسلام خطرے میں ہے۔
اپنی بات جاری رکھتے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ یہ خطرناک رویہ ہے اس سے ہم فرقہ ورانہ اور مذہبی شدت پسندی کے گرداب میں دھنستے جائیں گے۔ خدانخواستہ جس سے ایک دن نکلنا مشکل ہو جائے گا۔
پاکستان میں اسلام کو نہ TikTok سے خطرہ ہے، نہ ہی کتابوں سے ہاں ہمیں فرقہ ورانہ بنیادوں پر تقسیم سے خطرہ ہے اور شدت پسندی سے خطرہ ہے۔ محلوں میں مقید حضرات احتیاط کریں ایسی آگ کو ہوا نہ دیں کہ خود جل جائیں۔۔۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 26, 2020
Comments are closed.