وفاقی حکومت کا عوام کو گیس کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف منتقل کرنے سے انکار

اسلام آباد: حکومت نے گیس سستی کرنے کے حوالے سے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارشات مسترد کرتے ہوئے گیس کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف عوام کو منتقل کرنے سے انکار کردیا۔

نیوز ڈپلومیسی کو ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت نے گیس کے نرخوں میں کمی کا ریلیف عوام کو فراہم کرنے سے انکار کرتے ہوئے گیس سستی کرنے کے حوالے سے اوگرا کی سفارشات مسترد کر دی ہیں، اوگرا نے گذشتہ ماہ گیس سستی کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوایا تھا۔

اوگرا نے سوئی نادرن کیلئے گیس کی موجودہ قیمت میں 6 فیصد جب کہ سوئی سدرن کیلئے گیس کی موجودہ قیمت میں 2 فیصد کمی کی سفارش کی تھی اوگرا نے سوئی نادرن کے لیے گیس کی قیمت 664.25 سے کم کرکے 623.31 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی منظوری دی تھی۔

اسی طرح سوئی سدرن کے لیے گیس کی قیمت 796.18 سے کم کرکے 750.90 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی منظوری دی تھی اوگرا نے گیس سستی کرنے کا فیصلہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی اور دیگر پہلووں کو مد نظر رکھتے ہوئے دیا تھا۔

Comments are closed.