جوابی وار۔۔۔ مریم نواز نے جنرل باجوہ سے منی ٹریل مانگ لی۔۔۔؟

اسلام آباد: سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ احتساب کا راگ الاپنے والے عمران خان لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کی مبینہ کرپشن پر خاموش کیوں ہیں؟عاصم سلیم باجوہ کیخلاف انکوائری سے پاک چین اقتصادی راہداری کو کوئی خطرہ نہیں، یہ ایک انفرادی معاملہ پر عاصم باجوہ کوجواب دینا چاہیے۔

صحافی کی جانب سے مریم نواز سے سوال کیا گیا کہ انہیں کون سا پیزا پسند ہے؟جس پر معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ کے خلاف مبینہ کرپشن الزامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہر چیز کا اپنا وقت ہوتا ہے، مکافات عمل تو شروع ہونا ہی تھا۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کیخلاف انکوائری سے پاک چین اقتصادی راہداری کو کوئی خطرہ نہیں، یہ ایک شخصیت اور ان کے خلاف الزامات کا معاملہ ہے جس پر عاصم باجوہ کوجواب دینا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ سی پیک کا موجد نواز شریف ہیں اگر انہیں ایک اقامہ پر سزا سنا دی گئی اور پاک چین اقتصادی راہداری پر کوئی اثر نہیں پڑا تو عاصم سلیم باجوہ کیخلاف انکوائری سے بھی اس منصوبے کو کوئی خطرہ نہیں ہوگا،عاصم باجوہ سرکاری عہدیدار رہے ہیں اوراگر ان پر کرپشن کے الزامات لگائے گئے ہیں تو وہ ان الزامات کو غلط ثابت کریں او منی ٹریل دیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اکثر کہتے رہے ہیں کہ نواز شریف کے بیرون ملک جانے سے ان کا احتساب کا بیانیہ کمزور ہوا، اب عاصم سلیم باجوہ کی باری ان کا احتساب کا بیانیہ کون سی غار میں جا کر سو گیا ہے؟ عاصم سلیم باجوہ کے معاملے پرعمران خان آگے بڑھیں۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کا لندن میں علاج چل رہا ہے، وہ وطن واپس آنے کے لیے بہت بے چین ہیں لیکن میری ان سے ضد ہوگی کہ جب تک علاج مکمل نہیں ہو جاتا واپس نہ آئیں۔

پناما ریفرنسز میں سزا کے خلاف اپیل کی سماعت کے موقع پر مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئیں، اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں (ن) لیگ کی شرکت کے حوالے سے مریم نواز کا کہنا تھا کہ پارٹی رہنما اپنے قائد نواز شریف کی ہدایات پر عمل کریں گے ان کے خیال میں نواز شریف کل جماعتی کانفرنس میں شرکت سے منع نہیں کریں گے، ہم آل پارٹیز کانفرنس میں جائیں گے۔

مریم نواز نے اسلام آباد میں استقبال کیلئے آنے والے رہنماؤں اور کارکنوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صبح سے بارش ہو رہی تھی اس کے باوجود امید سے زیادہ لوگ عدالت پیشی کے موقع پر یکجہتی کے لئے آئے۔ کمرہ عدالت میں وکلاء نے مریم نواز کے ساتھ سیلفیاں بھی بنائیں۔

Comments are closed.