پاکستان اوورسیز فورم برطانیہ کی تنظیم سازی مکمل۔۔۔نئے عہدیدارنامزد

مانچسٹر: پاکستان سمیت دنیا بھر میں اوورسیز پاکستانیوں کی آواز موثر طریقے سے بلند کرنے کے لئے پاکستان اوورسیز فورم برطانیہ کی تنظیم سازی مکمل کر لی گئی۔اوورسیز فورم برطانیہ کے جنرل سیکرٹری  قیصر عباس گوندل نے فورم کے صدر سید تقی شاہ کی مشاورت سے تنظیم کے عہدیداران  کا اعلان کیا۔

تفصیلات  کے مطابق عبدالروف گوندل کو نائب صدر ، وسیم عباس کو   پریس  سیکریٹری ، ظفر حمید دستی کو جوائنٹ سیکرٹری جبکہ عادل سردار وڑائچ  کو سوشل میڈیا کوآرڈینٹر نامزد کیا گیا ۔مرزا صفدر اقبال قانونی امور  کے سربراہ ہوں گے ، خرم گلزار وڑائچ لنکا شائر کے صدر، ناصر جہان گوندل صدر مانچسٹر، ذکا اللہ گجر صدر برمنگھم اور نعیم عباس باگھا کو گریٹر لندن کا صدر نامزد کیا گیا ہے۔

اس موقع پر جنرل سیکرٹری برطانیہ قیصر گوندل نے نومنتخب  عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ معاشرے  کی  متحرک ا ور  فعال  شخصیات  کو تنظیم کی ذمہ داریاں  سونپی گئی ہیں ۔ توقع  ہے کہ تنظیم کے  عہدیداران  اپنی تمام  صلاحیتیں اوورسیز  کمیونٹی کے مسائل کے  حل کے لیے وقف کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تنظیم کے صدر تقی شاہ کا کہنا تھا کہ  ہمارا مقصد اوورسیز پاکستانیوں کی ہر ممکن مدد کرنا ہے اور باہمی  اتحاد  کیساتھ ہم اس مقصد کے لئے دن رات کوشاں رہیں گے،نئے عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتاہوں۔

Comments are closed.