پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے ایشیئن باکسنگ فیڈریشن ٹائٹل بیلٹ جیت لی

اسلام آباد: پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے ایشین باکسنگ  فیڈریشن کا ٹائٹل جیت لیا، انڈونیشیا کے باکسر عثمان وزیر کے زور دار مکوں کا سامنا نہ کرسکے اور ناک آئوٹ ہو گئے۔

ایشئین باکسنگ فیڈریشن کے زیراہتمام باکسنگ کا میگا ایونٹ اسلام آباد میں ہوا، جس میں پاکستانی باکسرعثمان وزیر نے ایشین باکسنگ فیڈریشن ٹائٹل بیلٹ جیت لی، فیدر ویٹ کیٹیگری نادر بلوچ کے نام رہی، جب کہ سپر لائیٹ ویٹ ٹائٹل بلال محسود نے اپنے نام کر لیا۔

فیدر ویٹ کیٹیگری ٹائٹل پاکستان کے نادر بلوچ نے افغان حریف حامد خان کو ہرا کر اپنے نام کیا،پوائنٹس کی بنیاد پر نادر نے مقابلہ 52 کے مقابلے میں 59 پوائٹنس سے اپنے نام کیا،سپر لائٹ ویٹ ٹائٹل بلال مجسود کے نام رہا جنہوں نے افغانستان کے امین الحق کو دوسرے ہی رائونڈ میں ناک آئوٹ کر دیا۔

مقابلوں کے موقع پر قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی، پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان ان کی اہلیہ فریال مخدوم سمیت شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی، عامر خان نے ملک میں پروفیشنل باکسنگ کے مزید مقابلے کرانے کا اعلان بھی کیا۔

Comments are closed.