دہشگرد بھارت پاکستان کے جوابی وار کو بھولنے کی حماقت نہ کرے۔ دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ فارن پالیسی جریدے کی رپورٹس میں بھارت کو دہشتگرد ریاست قرار دیا گیا ہے ،ہر گزرتے دن کیساتھ بھارت دنیا کے سامنے بے نقاب ہورہاہے۔عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارتی مظالم کا نوٹس لیں۔

ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی ایئر چیف کا بیان بھارتی جنگی جنون کا عکاس ہے۔بھارتی ائیر چیف کو اپنی دفاعی صلاحیتیں کو ہر گز بھولنا نہیں چاہئے، جو دنیاکے سامنے ایکسپوز ہو چکی ہیں،بھارتی ائیر فورس کو پہلے بالاکوٹ میں شرمندگی اٹھانی پڑی اور پھر ان کی اصلیت لداخ میں سب کے سامنےآئی۔ بھارت کو پاکستانی قوم کے عزم اور کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کی صلاحیت کو بھولنا نہیں چاہیے

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھاکہ پاکستان نے بھارت کو کلبھوشن یادیو کے حوالے سے تیسری قونصلر رسائی کی پیشکش کی ہے ،،بھارتی حکومت کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم سے بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔

Comments are closed.