اسلام آباد: شاندار مستقبل کا لالچ دے کر شارٹ کٹ کے ذریعے بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دینے والے ایجنٹوں نے پانچ گھروں کے چراغ گل کر دیئے، غیرقانونی طریقے سے یورپ جانے کی کوشش نے پانچ پاکستانی نوجوانوں کی جان لے لی۔
پاکستانی نوجوان غیرقانونی طور پر یونان اور اٹلی جانے کی کوشش کر رہے تھے، تاہم راستے میں پیش آنے والے ہولناک حادثات کے باعث وہ منزل پر نہ پہنچ سکے، سرحد پر فائرنگ اور دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے، مرنے والے پانچوں پاکستانی نوجوانوں کا تعلق منڈی بہاؤالدین کے مختلف دیہاتوں سے ہے۔
جاں بحق ہونے والوں کے نام یاسر، عادل، مہر علی، سناور اور عبداللہ بتائے جا رہے ہیں، انسانی سمگلر ان نوجوانوں کو بغیر پاسپورٹ زمینی راستے سے غیرقانونی طریقے سے یونان اور اٹلی لے جا رہے تھے۔ ان میں سے ایک نوجوان کی میت آبائی علاقے پہنچا دی گئی ہے۔ نوجوانوں کے غمزدہ خاندان نے انسانی سمگلروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
Comments are closed.