مقبوضہ یروشلم۔ بین الاقوامی ادارے کے مطابق سوشل میڈیاپر پر فلسطنیوں کے وادی الحِلوہ انفارمیشن پیج پر جاری کردہ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ اسرائیلی پولیس اہل کاروں کے حصار میں مسجد اقصی آنے والے اماراتی وفد کو عوامی احتجاج کے دباؤ کی وجہ سے مجبور ہوکر مسجد سے نکلنا پڑا۔
فلسطینی شہریوں نے متحدہ عرب امارات کے وفد سے اسرائیل کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے بارے میں تندوتیز سوالات کیے اور انہیں مسجد اقصی سے نکل جانے کا کہہ رہے ہیں۔اماراتی وفد کا یہ دورہ امریکا میں اسرائیل کے ساتھ بحرین اور یو اے ای کے معاہدے کے بعد ہوا ہے۔ فلسطینی حکومت پہلے ہی اس معاہدے کو مسترد کرچکی ہے۔
میڈیا رپوٹس کے مطابق فلسطینی وزیر اعظم محمد شتیہ کا کہنا تھا کہ جسے بھی مسجد اقصی میں داخل ہونا ہے تو اس کے اصل متولیوں کے دروازے سے داخل ہو، اسرائیل کی جانب سے داخل ہونے سے گریز کرے۔
Comments are closed.