مقبوضہ وادی مقتل گاہ میں تبدیل۔۔ مزید دو کشمیری نوجوان شہید

سری نگر: بھارت کے غیرقانونی طور پر زیرقبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع بڈگام میں دو کشمیری نوجوان شہید کر دیے۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے ماچھواہ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک پرتشدد کارروائی کے دوران شہید کیا، علاقے میں تلاشی آپریشن گزشتہ شام شروع کیا گیا تھا۔

قابض بھارتی فوجیوں نے علاقے کے داخلی و خارجی راستے بند کر کے گھر گھر تلاشی کے دوران چادر و چاردیواری کا تقدس پامال کیا، معصوم شہریوں کو ہراساں کرنے کے ساتھ ساتھ علاقے میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بند رکھی گئی۔

Comments are closed.