پابندیوں کی خلاف ورزی،فرانس حکومت نےنائٹ کرفیو لگانے پر غور شروع کردیا

مانیٹرنگ ڈیسک

پیرس۔ خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق حکام نے بتایا کہ پیرس اور ممکنہ طور پر آس پاس کے علاقے میں نائٹ کرفیو نافذ کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ لاک ڈاؤن قوانین کو نظر انداز کر رہے ہیں کیونکہ کوویڈ 19 کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔حکومت کی جانب نے لاک ڈاون پابندیوں کی خلاف ورزیوں پر پولیس کی تجویز کے بعد اس کا فیصلہ کیاہے۔

فرانس میں کورونا وائرس کے کیسز میں بتدریج اضافے کے پیش نظر نائٹ کرفیو نافذ کیے جانے کا امکان بڑھ گیا۔اس سے قبل فرانس کی حکومت نے پیرس اور 8 بڑے شہروں میں رات کا کرفیو نافذ کیا تھا۔ جس کے بعدکورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے پیش نظر مزید 38 علاقوں میں رات 9 بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیو نافذ کر دیا گیا تھا۔لیکن صدر کے لاک ڈاون کے حکم کے ساتھ کرفیو ختم ہوگیاتھا۔

کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث جرمنی،سپین،اٹلی سمیت متعدد یورپی ممالک میں کرفیو سمیت مختلف پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔یورپ بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 10 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

Comments are closed.