وزارت خزانہ کی جانب سے پہلی سہہ ماہی مالیاتی رپورٹ جاری کر دی ۔ بجٹ خسارہ 484 ارب روپے تک پہنچ گیا، جولائی سے ستمبر تک تین ماہ میں حکومت نے مجموعی طور پر 484 ارب کا قرض بھی لیا۔۔
وزرات خزانہ کی دستاویز کے مطابق پہلی سہہ ماہی کے دوران ایف بی آر نے جولائی سے ستمبرتک 1122 ارب روپے ٹیکس رونیو اور 356 ارب روپے اور نان ٹیکس ریونیو اکٹھا کیا گیا ۔1879 ارب روپے سود کی ادائیگیوں پر خرچ ہوئے۔جولائی سے ستمبر تک حکومتی اخراجات 1 ہزار 963 ارب روپے جبکہ جبکہ آمدن 1478 ارب روپے رہی۔
مالی سالی کی پہلی سہہ ماہی میں دفاعی بجٹ 224 ارب روپے رہا۔غیرملکی ذرائع سے 161 ارب روپے اور مقامی ذرائع سے 322 ارب کا قرض لیا گیا۔ جی ڈی پی کا مجموعی حجم 45 ہزار 567 ارب روپے جبکہ بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا منفی 1 اعشاریہ 1 فیصد رہا۔
Comments are closed.