بوسنیا کے صدر شفیق جعفر ووچ نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے ۔ ملاقات میں دفاعی اور تکنیکی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان بوسنیا سے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، دونوں ملکوں کے عوام کے قریبی تعلقات پر فخر ہے۔بوسنیا کے صدر نے خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
اس سے قبل جی ایچ کیو پہنچنے پر بوسنیا کے صدر کو پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔صدر شفیق جعفر ووچ نے یادگار شہداء پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ کی۔
Comments are closed.