بیٹیاں میری زندگی میں اللہ کا سب سے خوبصورت تحفہ ہیں، شاہد آفریدی

سابق  پاکستانی آل راونڈرشاہد خان  آفریدی نے سوشل میڈیا پر اپنی سب سے چھوٹی بیٹی عروہ کیساتھ اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ،، میری بیٹیاں میری زندگی میں اللہ کا سب سے خوبصورت تحفہ ہیں

شاہد آفریدی نے کہاکہ کہ  کرکٹ کی وجہ سے مجھے اپنی بڑی چار یٹیوں کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کا موقع نہیں ملا جب وہ بڑی ہورہی تھیں،لیکن اب میرے پاس عروہ کو بڑا ہوتے ہوئے دیکھنے کا وقت ہے اور میں اس پر بہت خوش ہوں۔

 شاہد آفریدی نے اپنی ننھی بیٹی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا اللہ اسے سلامت رکھے اور اس کے ساتھ آس پاس موجود تمام بچوں کی حفاظت کرے۔

سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو خدا نے پانچ بیٹیوں سے نوازا ہے جن کے نام اجوہ، اقصیٰ، انشا، اسمارہ اور عروہ آفریدی ہیں۔

Comments are closed.