بیگم شمیم اخترکی نماز جنازہ بعد از نماز ظہر شریف میڈیکل سٹی کے گراؤنڈ میں ادا کی گئی ۔معروف عالم دین علامہ راغب نعیمی نے مرحومہ کی نماز جنازہ پڑھائی، نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں سیاسی رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔
بیگم شمیم کو جاتی امرا میں ہی سپرد خاک کیا گیا، جہاں مرحوم شوہر میاں شریف، بیٹے عباس شریف اور بہو کلثوم نواز آسودہ خاک ہیں۔بیگم شمیم اختر کا جسد خاکی ہفتے کی صبح خصوصی پرواز کے ذریعے لندن سے لاہور لایا گیا ، شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے ان کا جسد خاکی وصول کیا۔ بیگم شمیم اختر کی تدفین میں شرکت کے لیے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو پرول پر رہا کیا گیا ہے۔
بیگم شمیم اختر اتوار 22 نومبر کی صبح لندن میں انتقال کر گئی تھیں۔ ان کی نماز جنازہ گزشتہ روز لندن میں بھی ادا کی گئی تھی جس میں بیٹے میاں نواز شریف سمیت دیگر افراد نے شرکت کی تھی ۔ نماز جنازہ کی ا دائیگی کے بعد میت پاکستان بجھوائی گئی تھی ۔
Comments are closed.