افغانستان کے صوبے غزنی میں فوجی اڈے پرخودکش حملہ، 30 سیکیورٹی اہلکار ہلاک

افغانستان کے مشرقی صوبے غزنی کے صدر مقام غزنی شہر کے نواح میں خودکش کار بمبار فوجی اڈے پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں کم ازکم 30 سیکورٹی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

یرملکی خبررساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق غزنی میں کیا جانے والا یہ حملہ گزشتہ ماہ کے دوران ہونے والا سب سے تباہ کن حملہ تھا، مذکورہ حملہ کی ذمہ داری کسی تنظیم یا گروہ نے قبول نہیں کیا تاہم غزنی شہر میں طالبان اور افغان فورسز کے مابین جھڑپوں کی خبریں گردش میں رہتی ہیں۔

غزنی کے ہسپتال کے ڈائریکٹر باز محمد ہمت کا کہنا ہے کہ 30 لاشیں اور 24 زخمیوں کو ہسپتال لایا گیا جو سب سیکیورٹی اہلکار تھے۔افغان وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آریان کے مطابق ایک خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی کو فوجی اڈے کے اندر دھماکے سے اڑا دیا تھا۔

صوبائی پولیس سربراہ حکمت اللہ نے بتایا کہ ایک اور خودکش کار بم حملے میں صوبہ زابل کے جنوبی شہر قلات میں شہری ہلاک اور 20 دیگر زخمی ہوگئے۔انہوں نے بتایا کہ اس حملے میں زابل کی صوبائی کونسل کے سربراہ عطا جان حقبیان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا اور وہ اس حملے میں زخمی ہوگئے۔

Comments are closed.