24 گھنٹے :کورونا سے ملک میں مزید 36 افراد جاں بحق، 2362 نئے کیسزرپورٹ

 کورونا وباء سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 36 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 2362 نئے مریضوں میں کورونا کے مرض کی تشخیص ہو ئی ہے ۔ ملک میں اب تک کورونا کے 8 ہزار 832 مصدقہ مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔

این سی او سی کے ریکارڈ کے مطابق پنجاب میں 3 ہزار 365 اس وبا سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔ سندھ میں 3 ہزار 158، خیبر پختون خوا میں ایک ہزار 473، بلوچستان میں 175، اسلام آباد میں 371 ، آزاد جموں و کشمیر میں 191 جب کہ گِلگت بلتستان میں 99 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ملک بھر میں اس وقت کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 47 ہزار 236 ہے جو اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، ان میں سے 2 ہزار 456 کی حالت تشویش ناک ہے۔

این سی او سی کے جاری اعداد و شمار کے مطابق نئے کیسز کے بعد اب تک ملک میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 40 ہزار 787 ہوگئی ہے۔سب سے زیادہ کیسز سندھ میں سامنے آئے ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 95 ہزار 702 ، پنجاب میں ایک لاکھ 27 ہزار 541 ، خیبر پختون خوا میں 52 ہزار 449، بلوچستان میں 17 ہزار 745 ہوچکی ہے ۔اسلام آباد میں 34 ہزار 840، آزاد جموں و کشمیر میں 7 ہزار 719 جب کہ گلگت بلتستان میں اب تک 4 ہزار 791 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں۔

Comments are closed.