خیبر پختونخوا میں بڑوں کیساتھ کم عمر بچوں کو بھی کورونا کا شکار ہونے لگے ۔ پشاور کے خیبر ٹیچنگ اسپتال میں 4 کم عمر بچے بھی کورونا کے باعث داخل کئے گئے ہیں جن کا علاج جاری ہے۔ کورونا کا شکار بچوں کی عمریں 2 ماہ سے 4 سال تک کے درمیان ہیں۔
ترجمان خیبر ٹیچنگ اسپتال کے مطابق کورونا کے شکار بچوں میں عباس خان حیات آباد کا رہائشی ہے جس کی عمر صرف 2 ماہ ہے جب کہ چارسدہ کا 9 ماہ کا ایان خان، ورسک روڈ ،1 سال کا عمر اور دیر بالا کی 4 سالہ کبریٰ عمر میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کورونا وباء سے بچوں کا متاثر نہ ہونا صرف ایک مفروضہ ہے ، عوام اس پر کان نہ دھریں اور بڑوں کیساتھ بچوں کے لیے حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں ۔ اس سے پہلے یہ تصورکیا جارہاتھاکہ کو کورونا کا مرض بچوں کوصرف چھو کر گزر جاتاہے اور ان میں اس مرض کے خلاف قوت مدافعت زیادہ ہونے کی وجہ سے وہ شکار نہیں ہورہے ۔
Comments are closed.