جرمنی میں تعینات پاکستان کے سفیر ڈاکٹر محمد فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ‘اسٹٹگارٹ میں ایک ناخوش گوار واقعہ پیش آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک پاکستانی شاہد نواز کو نامعلوم افراد نے 21 دسمبر کو قتل کیا، پولیس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے اور حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔
سفیر نے کہا کہ فرینکفرٹ کے قونصل جنرل کو متاثرہ خاندان سے ملاقات اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلانے کے لیے اسٹٹگارٹ بھیج دیا ہےان کا کہنا تھا کہ وہ پولیس سے بھی ملیں گے، ہم متاثرہ خاندان سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔
جرمن میڈیاکی رپورٹس کے مطابق شاہد نواز جرمنی میں پاکستانیوں کی تعمیر کردہ ایک مسجد میں نائب خطیب تھے اور انہیں پارک میں چہل قدمی کے دوران قتل کیا گیا۔سوشل میڈیا پر تصویر کے ساتھ ایک خبر میں کہا گیا ہے کہ ‘پاکستان سے تعلق رکھنے والے اسٹٹگارٹ مسجد کے نائب امام شاہد نواز قادری کو ان کے گھر کے قریب نامعلوم افراد نے بے دردی سے تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا۔قتل کرنے والے نامعلوم افراد کوتاحال گرفتار نہیں کیاجاسکا۔
Comments are closed.