مارچ کےبعدکورونااورپی ٹی ڈی ایم نہیں رہے گی، نئی قیادت ڈھونڈے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ امید ہے تین ماہ بعد کورونا وائرس اور پی ڈی ایم نہیں رہیں گے، مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی نئی قیادت تلاش کریں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے امید ظاہر کی ہے کہ 2021 کی پہلی سہ ماہی کے بعد نہ کورونا رہے گا نہ پی ڈی ایم۔۔۔ رواں برس فروری میں تحریک انصاف کی حکومت نصف مدت پوری کر لے گی۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے فواد چوہدری لکھتے ہیں کہ حکومت کو ترقیاتی مںصوبوں کی طرف دھیان دینا ہوگا ، آئندہ چھ ماہ میں ایسے منصوبے شروع کرنے ہیں جو دو برسوں میں مکمل کر لئے جائیں۔ انہوں نے اپوزیشن جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کو مشورہ دیا ہے کہ اس عرصے میں اپنی نئی قیادت تلاش کریں۔

Comments are closed.