روایتی سستی اب نہیں، وزیراعظم نے پاکستانی سفیروں کی کارکردگی رپورٹ طلب کرلی

وزیراعظم عمران خان نے سمندر پار پاکستانیوں کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے بیرون ممالک تعینات سفیروں کی کارکردگی جانچنے کی ہدایت کردی۔ فریم ورک کے تحت 20 روز میں سفارتکاروں کی کارکردگی رپورٹ وزیراعظم کو ارسال کی جائے گی، جس کی بنیاد پر سفیر کو برقرار رکھنا یا تبدیلی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے بیرون ممالک تعینات پاکستانی سفیروں کی کارکردگی جانچنے کیلئے بنیادی اعشاریے (کی پرفارمنس انڈیکیٹرز) پر مبنی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ تمام سفیروں کیلئے فریم ورک تیار، وزارت خارجہ کو ارسال کر دیا گیا جس  کے تحت کام نہ کرنے والے سفیروں کو تبدیل یا واپس ملک بلا لیا جائے گا۔

فریم ورک کے تحت ہر سفیر کی کاردگری رپورٹ بیس روز میں وزیراعظم کو ارسال کی جائے گی، رپورٹ میں دیکھا جائے گا کہ کس سفیر نے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے، افغان امن عمل میں پاکستان کے مثبت کردار کو اجاگر کرنے کیلئے کتنا کیا۔

کی پرفارمنس انڈیکیٹرز میں پاکستان کے دیگر ممالک کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کا فروغ، علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر حکومتی موقف اجاگر کرنے کیلئے سفارتی مشن باہمی تعلقات کیلئے کوششیں شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ معاشی سفارتکاری کو فروغ دینے کیلئے کردار کی تفصیلات اور پاکستان مصنوعات کی عالمی منڈیوں تک رسائی کیلئے کیے جانے والے کام کی رپورٹ طلب کی گئی ہے۔

Comments are closed.