پاکستان میں امن لوٹ آیا۔۔ کراچی سے گوادر تک شاندار امن ریلی

پاکستانی عوام اور سیکیورٹی فورسز کی کوششوں، قربانیوں کے باعث پاکستان میں امن لوٹ آیا، کراچی سے گوادر تک شاندارامن ریلی نکالی گئی۔

بائیکرزقومی پرچم لہراتے ہوئے گوادر میں داخل ہوئے، جہاں مقامی افراد شاندار موٹرسائیکلز، کاریں اور جیپ دیکھنے کےلیے جمع ہوگئے۔ مقامی افراد نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا کر ریلی میں شریک افراد کا استقبال کیا۔

اس موقع پر فنکاروں نے مقامی رقص بھی پیش کیا،گوادرکی جانب سفر کے دوران بائیکرز جگہ جگہ رکے اور مقامی افراد سے ملے۔گوادر جاتے وقت مختلف مقامات پر بائیکرز نے دل دل پاکستان نغمے پر رقص بھی کیا۔

ریلی کے شرکا گوادر کی مختلف ٹیموں کیساتھ کرکٹ میچ کھیلیں گے۔۔گوادر کے ساحل میرین ڈرائیو پر “پاکستان ریلی” بھی نکالی جائے گی۔

Comments are closed.