جعلی کورونا سرٹیفکیٹ پر بیرون ملک جانیوالے 6 مسافر پکڑے گئے

پشاورکے باچا خان ائیرپورٹ پر سول ایوی ایشن اور محکمہ صحت نے کارروائی کی جس میں جعلی کورونا سرٹیفکیٹ پر بیرون ملک جانے والے 6 مسافروں کو پکڑ لیا گیاہے۔

کورونا وباء کے باعث دنیا بھر میں متعدد ممالک کی جانب سے ملک میں داخلے کے لئے کوروناسرٹیفیکیٹ لازمی قرار دے رکھاہے۔ پی سی آر ٹیسٹ کے بغیر آپ کو کسی بھی ملک میں داخلے کی اجازت نہیں مل سکتی۔پاکستان میں متعدد ائیرلائینز کی جانب لیبارٹریاں نامزد کی گئی ہیں

گزشتہ دنوں بارسلونا سے پاکستان جانے والے متعدد افراد بھی جعلی سرٹیفیکیٹس کی بناپر ایل پرات ائیر پورٹ پر پکڑے گئے تھے۔ پولیس نے تفتیش کے بعد ان کو جانے کی اجازت دی۔

Comments are closed.